کِیا کا مشہور ویریئنٹ "سپورٹیج" کی قیمت میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان

معروف آٹو موبائل کمپنی کِیا نے اپنی معروف ایس یو وی سپورٹیج کے ایک ویریئنٹ کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا ،جس کے بعد گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کی بڑی مشکل آسان ہو گئی۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف آٹو موبائل کمپنی کِیا نے اپنی معروف ایس یو وی سپورٹیج کے ایک ویریئنٹ کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا ،جس کے بعد گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کی بڑی مشکل آسان ہو گئی۔

کِیا پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپورٹیج لائن اپ کے بیس ویریئنٹ، کِیا سپورٹیج ایل الفا، کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کِیا سپورٹیج ایل الفا کا پرانی ایکس فیکٹری ریٹ 88 لاکھ 99 ہزار روپے تھا جو اب کمی کے بعد 78 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ کِیا سپورٹیج ایل الفا کا شمار 2 ہزار سی سی نان ہائبرڈ گاڑیوں میں ہوتا ہے اور یہ پیٹرول انجن سے لیس ہے ، اسے پاکستان میں اسپورٹیج سیریز کا انٹری لیول ویریئنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا موٹرز کا فارچونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ویریئنٹ کی نئی ایکس فیکٹری قیمت کا اطلاق 22 جون 2026 یا اس کے بعد انوائس ہونے والے تمام آرڈرز پر ہو گا تاہم اگر حکومت کی جانب سے کوئی بھی نیا ٹیکس، ڈیوٹی یا دیگر چارجز شامل کیے جاتے ہیں تو یہ واجبات ادا کرنا صارفین کی ذمہ داری ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکس فیکٹری ریٹ میں فریٹ اور انشورنس چارجز کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ نئی قیمت سے نقد اور فنانسنگ دونوں طریقوں سے خریداری کرنے والے صارفین مستفید ہو سکیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں