لاہور: دکانداروں نے ایل پی جی کے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دکانداروں نے ایل پی جی کے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیے، شہر میں ایل پی جی من چاہے نرخوں پر فروخت ہونے لگی۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دکانداروں نے ایل پی جی کے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیے، شہر میں ایل پی جی من چاہے نرخوں پر فروخت ہونے لگی۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری طور پر قیمت 308 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن لاہور شہر میں ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور بعض علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل ہو چکا ہے جبکہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ شدید مالی دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔

ادھر رکشہ ڈرائیورز نے بھی ایل پی جی کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے مزید ریلیف کا اعلان کر دیا گیا

رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے کے باعث آمدن متاثر ہو رہی ہے اور روزگار کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اس دور میں کچھ ریلیف مل سکے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں