امریکا: چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 21 2026 | Muhammad Bilal
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے مشرق میں چند کلومیٹر کے فاصلے پرحادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والا پائلٹ اور دو مسافر اسرائیلی شہری تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجوہات فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا۔

حکام کا بتانا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوبی سوفٹ کے شریک بانی کلاڈ گیلمو طیارہ حادثے میں ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک مقامی فلائٹ اسکول کی ملکیت تھا اور قوی امکان ہے کہ یہ طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر کسی تکنیکی خرابی یا دیگر ممکنہ عوامل کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں