خامنہ ای کی واپسی، ایرانی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
مقامی ایرانی مقامی میڈیا کی جانب سے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو ’خامنہ ای اِز بیک‘ جاری کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا ر کھا ہے۔
فوٹو بشکریہ ایرانی میڈیا
تہران: (ویب ڈیسک) مقامی ایرانی مقامی میڈیا کی جانب سے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو ’خامنہ ای اِز بیک‘ جاری کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا ر کھا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی طاقتور ترین شخصیت سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باوجود حکومت اور عوام کی جانب سے خود کو پُرعزم رکھنے اور حوصلہ افزائی کے لیے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔

مقامی ایرانی میڈیا سے کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ویڈیو میں ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے آخری لمحات اور ان کے نظریاتی تسلسل کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں امریکا اور اسرائیل کے حملے کے باوجود شہید آیت اللہ کے بیٹے اور نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کو قیادت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایرانی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کو نئے سپریم لیڈر کو دیکھ کر خوف اور حیرت میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔

اینیمیٹڈ ویڈیو میں ایران کی جوابی کارروائی اور مزاحمت کی علامتی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے مناظر اور اسکرین کو شاٹس کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کے پیغام کو سراہا رہے ہیں۔ 

ضرور پڑھیں