روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Roshan Digital Account Pakistan
فائل فوٹو
کراچی : (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2026 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں241.8 ملین ڈالر کی رقم جمع کرائی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر اکاؤنٹس میں25.6 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اس اقدام کے آغاز یعنی ستمبر 2020 سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کل سرمایہ کاری12.17 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق،146.7 ملین ڈالر پاکستان میں استعمال ہوئے جبکہ21.3 ملین ڈالر منافع بیرون ملک واپس بھیجا گیا۔ اسی عرصے کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت بقایا واجبات73.8 ملین ڈالر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے فی لیٹراضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں کل 1.6 ارب ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے گئے ہیں۔

فروری 2026 میں7,643 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کل تعداد909,407 ہو گئی۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے اثاثے محفوظ کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں