لاہورمیں بائیک سروسز پر دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
Lahore helmet rule
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): لاہور میں بائیک رائیڈ سروسز استعمال کرنے والے افراد کیلئے اب موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی بائیک سروسز میں اضافی ہیلمٹس فراہم کریں۔ ہر موٹر سائیکل پر مسافر کے لیے الگ ہیلمٹ ہونا لازمی ہوگا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کوئی شخص یا کمپنی اس حکم کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم تجویز

مزید برآں، لاہور ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹریفک قوانین کی پابندی میں بہتری آئے گی اور سڑکوں پر سفر کرنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

ضرور پڑھیں