ٹیسلا نے اڑنے والی گاڑی متعارف کرا دی،حیران کن فیچرز جانیے
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ٹیسلا نے نئی 2 نشستوں والی سفید رنگ کی اسپورٹس کار پیش کی جسے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کے تعاون سے تیار کیا گیا۔
تقریب کے دوران گاڑی نے سکشن سسٹم کی مدد سے ایک ریمپ پر الٹی سمت میں چلنے، ہوا میں گھومنے اور نصب شدہ تھرسٹرز کی مدد سے لینڈ کرنے کا مظاہرہ کیا۔
بعد ازاں گاڑی نے تھرسٹرز استعمال کرتے ہوئے ایک ٹرک اور دیگر گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ بھی لگائی،اس مظاہرے نے شائقین اور سرمایہ کاروں کو حیران کردیا۔
ٹیسلا کے مداح اور سرمایہ کار ساویر میرٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے اپنی دیکھی ہوئی مصنوعات کی سب سے غیر معمولی نمائش قرار دیا۔
ٹیسلا کے گاڑیوں کی انجینئرنگ کے سربراہ لارز موراوی کے مطابق نئی روڈسٹر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ، یعنی تقریباً 97 کلومیٹر فی گھنٹہ، کی رفتار ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کرسکتی ہے۔
ان کے مطابق گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 230 میل فی گھنٹہ، یعنی 370 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوسکتی ہے، جبکہ ایک مرتبہ چارج کرنے پر یہ 300 میل، یعنی تقریباً 480 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرسکتی ہے۔
مارننگ اسٹار کے تجزیہ کار سیٹھ گولڈسٹین کے مطابق روڈسٹر ٹیسلا کی نئی فلیگ شپ کار ہوگی، جو کمپنی کی بہترین انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرے گی۔
Turns out the future does have flying cars https://t.co/6fexPp6SXI
ذہن نشین رہے کہ اصل روڈسٹر 2008 میں متعارف کرائی گئی تھی اور 2012 تک فروخت ہوتی رہی۔ یہ ٹیسلا کی پہلی الیکٹرک گاڑی تھی، جس میں لوٹس ایلیس کا چیسس استعمال کیا گیا تھا۔
ٹیسلا 21 اکتوبر کو اپنی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ نئی گاڑی کے مظاہرے کے بجائے کمپنی کے منافع، مارجن اور نقد بہاؤ کے اعداد و شمار پر زیادہ رہے گی۔