آئی فون میں اے آئی فوٹو ایڈیٹنگ فیچرز متعارف

iPhone AI photo editing features
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): ایپل نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے فوٹو ایڈیٹنگ فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے جس سے صارفین کو جدید اور آسان سہولتیں میسر آئیں گی۔

رپورٹس کے مطابق ایپل اپنی سالانہ تقریب میں نئے نظام کا اعلان کرے گا جس میں  فوٹو ایپ کے اندر ایک نیا سیشن شامل کیا جائے گا جہاں مختلف خودکار فیچرز دستیاب ہوں گے۔ ان میں تصویر کو بڑاکرنا، بہتر بنانا، زاویہ تبدیل کرنا اور غیر ضروری اشیاء ہٹانا شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ بند کرنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارف تصویر کے کناروں کو بڑھا کر اضافی منظر شامل کر سکے گا اور رنگ، روشنی اور معیار کو بہتر بنائے گا۔ اسی طرح تصویر کا زاویہ تبدیل کیا جا سکے گا جبکہ کلین اپ فیچر غیر ضروری چیزوں کو ہٹانے میں مدد دے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ نئی پیش رفت موبائل فوٹو گرافی کو مزید آسان اور موثر بنائے گی اور صارفین کو پیشہ ورانہ معیار کی ایڈیٹنگ کی سہولت اپنے فون پر ہی فراہم کرے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں