پرانے اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے واٹس ایپ بند کرنے کا اعلان

WhatsApp Support Ending
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو اب ہوشیار ہو جائیں، کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2026 سے متعدد پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کی سروس بند کر دی جائے گی۔

اس فیصلے سے لاکھوں صارفین متاثر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو 10 سے 11 سال پرانے فونز استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز جو اینڈرائیڈ 5 یا اینڈرائیڈ 5.1 پر چل رہی ہیں، ان پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ مزید یہ کہ اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے تمام آپریٹنگ سسٹمز پر یکم جنوری 2026 سے ایپ تک رسائی محدود ہونا شروع ہو جائے گی، جبکہ 8 ستمبر 2026 کے بعد مکمل طور پر سروس بند کر دی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اپنے یوزر انٹرفیس، سکیورٹی اور پرائیویسی فیچرز کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، جس کیلئے جدید آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوتی ہے، پرانے سسٹمز ان جدید فیچرز کو سپورٹ نہیں کر پاتے، اسی لیے کمپنی وقتاً فوقتاً ان کی سپورٹ ختم کر دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میٹا اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے، جن کیلئے زیادہ طاقتور ہارڈویئر درکار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پرانے فونز اس نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہو پاتے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے دو پاکستانی منتخب، خلا میں جائینگے

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اب بھی پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو جلد از جلد اپنی ڈیوائس اپگریڈ کریں اور واٹس ایپ ڈیٹا کو نئی ڈیوائس میں منتقل کر لیں، بصورت دیگر 8 ستمبر کے بعد ان کی چیٹ ہسٹری، تصاویر اور ویڈیوز ہمیشہ کیلئے ضائع ہو سکتی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں