فاسٹ بولرمحمد عامر افغانستان پریمپئر لیگ کا حصہ بن گئے

سابق فاسٹ بولر محمد عامر
محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 4 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) 2026 کے ڈرافٹ میں پہلی مجموعی پک کے طور پر کنڈھار واریئرز نے منتخب کرلیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی تھی، تاہم ڈرافٹ رجسٹریشن میں ان کی رہائش پاکستان درج ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے ڈرافٹ میں 34 سالہ فاسٹ بولر کو پلاٹینم کیٹیگری میں چنا گیا جس کے تحت انہیں ایک لاکھ ڈالر معاوضہ ملے گا۔

وہ ٹیم میں افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی، انگلینڈ کے بیٹر جو کلارک اور جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹوریئس کے ساتھ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں کی مانگ نے تمام ریکارڈ توڑ دی

محمد عامر نے رواں سال مئی میں برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔ اس حیثیت کے باعث انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کی ضرورت پیش نہ آنے کا امکان ہے۔

محمد عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ جون 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تھا۔

دوسری جانب سفارتی کشیدگی کے باعث دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے این او سی ملنے کے امکانات کم بتائے جا رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.68 ▲ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.76 ▲ 0.08
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.33 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.50 ▲ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 406,440 ▲ 4,522
Gold 22K Per Tola 372,570 ▲ 4,145
Gold 21K Per Tola 355,635 ▲ 3,957
Gold 18K Per Tola 304,830 ▲ 3,392
Silver Per Tola 5,202 ▲ 107
Platinum Per oz (USD) 1,450 ▲ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں