مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی نامعلوم مقام سے آبدیدہ ویڈیو آگئی
نامعلوم مقام سے جاری ویڈیو میں مسٹر پتلو کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے لوگ جو پہلے ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں استعمال کرتے رہے، اب مشکل وقت میں انہیں اکیلا چھوڑ گئے ہیں۔ وہ اس وقت ایک گاؤں میں تنہا ہیں اور بستر سے اٹھنے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں، جس کے باعث پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔
مسٹر پتلو نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے، حالانکہ مذکورہ واقعے میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے معاملے کا نوٹس لیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے
واضح رہے کہ مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 سے 18 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مسٹر پتلو سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے۔
رپورٹس کے مطابق مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ تقریب میں 2 کروڑ روپے نقد، ایک کار، 50 موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
میرا کوئی قصور نہیں، جب حادثہ ہوا تو میں گراونڈ میں نہیں بلکہ ہسپتال تھا۔ مریم نواز اور آرمی چیف نوٹس لیں۔ مسٹر پتلو این او سی رات کے وقت عشاء کے بعد کا تھا ایونٹ دن کو ہی شروع کروایا گیا، این او سی منسوخ ہوا ایونٹ جاری رہا۔ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث ایونٹ کا این او سی تمام سیکیورٹی امور، پارکنگ اور دیگر چیزوں کو مدنظر رکھے بغیر جاری ہوا۔ گالم گلوچ کا شہنشاہ دو بندوں کی جان لینے اور متعدد زخمی کروانے کے بعد اب معصوم بنننے کی کوشش کررہا ہے۔ https://t.co/ayqZzO4OlG
— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 2, 2026
انعامات حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اسی دوران گیٹ کھلنے پر لوگوں نے بیک وقت اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دھکم پیل اور بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں 30 سالہ عقیل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 22 سالہ ریحان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ بھگدڑ کے باعث 17 سے 18 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔