سری لنکا اور انگلینڈ سے میچز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو ہوگا۔
📢 Pakistan squads announced for the three-match Sri Lanka T20I series and ODI tri-series featuring Sri Lanka and England 🇵🇰🏏 #PAKvSL | #PAKvENG | #BackTheBoysInGreen https://t.co/c8rT4BVr0S
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2026
ٹی 20 اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف کرکٹر کائنات امتیاز کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔
ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔