پی سی بی: غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت پر سابق کرکٹرز کے خلاف بڑے ایکشن کا اعلان

پی سی بی نے غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت پر سابق کرکٹرز کے خلاف بڑے ایکشن کا اعلان کردیا
پی سی بی نے این او سی کے بغیر غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 5 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زیمبیا میں جاری غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق مذکورہ لیگ کو نہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور نہ ہی زیمبیا کرکٹ یونین کی منظوری حاصل ہے، اس لیے این او سی کے بغیر اس ایونٹ میں شرکت قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ غیر منظور شدہ لیگ میں حصہ لینے والے سابق کرکٹرز کو آئندہ دو سال تک کسی بھی غیر ملکی ایونٹ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی نے مزید واضح کیا کہ ایسے افراد 2 برس تک پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوچنگ، مینٹورنگ یا دیگر سرکاری زمہ داریاں بھی انجام نہیں دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی، تاریخ سامنے آگئی

بورڈ نے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک کسی بھی کرکٹ ایونٹ میں شرکت سے پہلے لازمی طور پر پی سی بی سے این او سی حاصل کریں، بصورت دیگر ضابطے کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں