وسیم اکرم کے انتقال کی افواہوں پر اہلیہ کا ردعمل آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے انتقال کی خبروں پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کا ردعمل آگیا۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published July, 6 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے انتقال کی خبروں پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کا ردعمل آگیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں اور اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کی واضح تردید کر دی۔

شنیرا اکرم نے افواہوں کا جواب دینے کے لیے وسیم اکرم کی ایک تازہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جم میں ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں وسیم اکرم کیبل پل ڈاؤنز، پل اپس اور باربیل فلور پریس سمیت مختلف ایکسرسائز کرتے نظر آئے جبکہ آخر میں انہوں نے کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراہٹ بھی دی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ وقت سے ایسی جعلی پوسٹس اور ویڈیوز وائرل ہو رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس کے باعث سابق کرکٹر کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ریکارڈنگ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

انہوں نے واضح کیا کہ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، وسیم اکرم جم میں موجود ہیں اور مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔

شنیرا اکرم کی جانب سے وضاحت سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور وسیم اکرم کی صحت سے متعلق پھیلائی گئی افواہیں دم توڑ گئیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں