اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ جانیے

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے جووینائل کارڈ کے حصول کا طریقہ کار جاری کر دیا جس کے مطابق والدین یا سرپرست نادرا رجسٹریشن سینٹرز سے یہ کارڈ بنوا سکتے ہیں۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published July, 6 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے جووینائل کارڈ کے حصول کا طریقہ کار جاری کر دیا جس کے مطابق والدین یا سرپرست نادرا رجسٹریشن سینٹرز سے یہ کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق سب سے پہلے والد یا سرپرست کو ٹوکن فیس جمع کرانا ہو گی، دوسرے مرحلے میں ٹوکن حاصل کیا جائے گا، جس کے بعد تیسرے مرحلے میں متعلقہ بچے کی تصویر، انگلیوں کے نشانات اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جائیں گی۔

چوتھے مرحلے میں والدین یا سرپرست کی تصدیق کی جائے گی، پانچویں مرحلے میں ڈیٹا انٹری کروائی جائے گی جبکہ چھٹے مرحلے میں اپروول آفیسر سے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق لی جائے گی۔

ساتویں مرحلے میں آن لائن فیس جمع کرائی جائے گی، اس کے بعد آٹھویں اور آخری مرحلے میں مقررہ وقت پر جووینائل کارڈ وصول کیا جا سکے گا۔

درخواست جمع کرانے کے لیے کچھ ضروری شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں، جووینائل کارڈ کی درخواست والد، والدہ یا قانونی سرپرست میں سے کسی ایک کے ہمراہ نادرا سینٹر میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کا ب فارم کب اور کیسے بنوانا ہے؟ نادرا نے طریقہ کار بتا دیا

یونین کونسل یا میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بچے کا کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا ضروری ہے۔

جووینائل کارڈ کی نارمل فیس 750 روپے مقرر کی گئی ہے اور کارڈ 31 دن میں فراہم کیا جائے گا، ارجنٹ فیس 1500 روپے ہے جس کے تحت کارڈ 23 دن میں ملے گا جبکہ ایگزیکٹو فیس 2500 روپے مقرر کی گئی ہے اور کارڈ 9 دن میں حاصل کیا جا سکے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں