ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کریں، سوریا کمار یادیو
Suryakumar Yadav Press Conference
فائل فوٹو
کولمبو: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کے معاملے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف کھیل ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں، بلکہ ہم میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عثمان طارق اچھے کرکٹر ہیں، مگر ان کیخلاف پلان بھی بنایا ہوا ہے، پاکستان کے اسپنرز اچھا کھیل رہے ہیں اور ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق مقابلہ کریں گے۔

جب پریس کانفرنس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو یادیو نے مذاقیہ انداز میں جواب دیا کہ ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کریں، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

سوریا کمار نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اور اب یہاں بھی اچھا کھیل پیش کیا ہے، پاک بھارت میچ کا دباؤ ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن اعصاب پر قابو پا کر بہترین کرکٹ پیش کرنا ہی اصل مقابلہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، گروپ اے میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور ہر میچ میں فتح حاصل کر چکی ہیں، جس سے اس مقابلے کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔