کراچی کے علاقے ملیر سٹی کی گھانجی مارکیٹ میں چوروں نے سنار کی دکان کو نشانہ بنا کر کروڑوں روپے مالیت کا مال لے اڑے، پولیس کے مطابق ملزمان رات کے وقت دکان کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور تجوری اٹھا کر فرار ہو گئے۔
ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ تجوری میں تقریباً 850 گرام سونا اور 15 لاکھ روپے نقد موجود تھے، تاہم متاثرہ دکاندار کا دعویٰ ہے کہ مجموعی نقصان پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مارکیٹ کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اطراف میں نصب کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چالان ہونے پر شہری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
یاد رہے کہ پانچ روز قبل سعید آباد میں بھی اسی نوعیت کی واردات پیش آئی تھی جہاں ملزمان تالے توڑ کر 40 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے زیورات لے گئے تھے، اس واقعے کا مقدمہ بھی درج ہے اور تفتیش جاری ہے۔