پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جنہیں مداح بڑی بے صبری سے فالو کر رہے تھے۔
حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں اپنی شادی سے متعلق بات کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ سب چاہتے تھے کہ ہم شادی کر لیں تو ہم نے نقلی شادی کر لی۔
مداحوں کے شادی کے متعلق سوالات کے جواب میں اداکارہ نے واضح کہا کہ ان کا نکاح رمضان المبارک میں جمعہ کے روز دوپہر کو ہوگا جبکہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے اور قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل اداکارہ کی سالگرہ کی ویڈیو ہے جس کی مکمل ویڈیو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ کی محسن نقوی کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی درخواست
پچھلے کچھ عرصے سے عاصم اظہر کی سابق منگنی ٹوٹنے کے بعد ہانیہ کے ساتھ ان کی قربت کے حوالے سے افواہیں چل رہی تھیں اور دونوں کی مشترکہ تصاویر، گھریلو تقریبات میں موجودگی اور انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے گانے استعمال کرنا ان قیاس آرائیوں کو مضبوط کر رہا ہے۔
گزشتہ روز وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا جس نے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کر دیا اور شادی کے امکانات کو حقیقت کے قریب لانے کا عندیہ دیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں شخصیات کب تک باضابطہ طور پر اس اہم فیصلے کا اعلان کرتی ہیں۔