شاہد آفریدی نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کے درمیان بیان دیتے ہوئے کہا کہ معیاری طبی سہولت ہر فرد کا بنیادی حق ہے، ان کے ریمارکس خاص طور پر عمران خان کی آنکھوں کی سنگین تکلیف سے متعلق خبروں کے بعد سامنے آئے ہیں۔
آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر شخص، بشمول سیاسی رہنما، بروقت اور مناسب علاج کا حق رکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت اور علاج اُن کا بنیادی حق ہے اور اسے یقینی بنایا جانا چاہیے، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کی جانب سے عمران خان کی صحت پر بات کرنا حکام پر دباؤ بڑھا سکتا ہے کہ انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے جہاں مداح اور حامی عمران خان کے لیے مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔