ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب
T20 World Cup 2026
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ولڈکپ میں بیٹنگ کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ایونٹ کی 19 سالہ تاریخ کا اہم ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کولمبو کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے عمان کیخلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 235 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ یہ نہ صرف رواں ایڈیشن کا سب سے بڑا مجموعہ ہے بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق موجودہ ایونٹ میں اب تک 5 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنائے جا چکے ہیں۔ اس سے قبل 2007 کے افتتاحی ورلڈکپ میں بھی 5 مرتبہ ٹیموں نے 200 کا ہندسہ عبور کیا تھا، جو اب تک ایک ریکارڈ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف میچ سے قبل بابر اعظم کا ویڈیو بیان آگیا

مزید یہ کہ 2016 اور 2024 کے ایڈیشنز میں چار، 2009، 2012 اور 2021 میں صرف ایک جبکہ 2022 میں دو مرتبہ 200 سے زائد اسکور دیکھنے میں آئے تھے۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں میچز کی رفتار اور بیٹنگ وکٹوں کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 200 سے زائد اسکورز کا نیا ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔

ماہرینِ کرکٹ کے مطابق جدید کرکٹ میں جارحانہ انداز، پاور ہٹنگ اور بیٹنگ کے سازگار حالات رنز کی اس برسات کی بڑی وجوہات ہیں۔