زمین کی فرد ملکیت 2 منٹ میں حاصل کریں
نئی ڈیجیٹل سہولت کے تحت شہری شناختی کارڈ اور زمین کی تفصیلات درج کر کے آن لائن فیس ادا کرنے کے بعد اپنی تصدیق شدہ فرد موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ڈیجیٹل نظام کے تحت شہریوں کو زمین کے ریکارڈ تک براہ راست رسائی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے فرد کے حصول کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکر، وقت کے ضیاع اور درمیانی افراد پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے ایک ساتھ 3 چھٹیاں
پنجاب زمین ایپ پر فرد کے حصول کے لیے صارف کو شناختی کارڈ نمبر اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن کرنا ہوگا، جس کے بعد ’’فرد حاصل کریں‘‘ کے آپشن پر جا کر متعلقہ ضلع، تحصیل اور موضع منتخب کرنا ہوگا۔
درخواست گزار خسرہ یا کھیوٹ نمبر درج کرنے کے بعد ایپ سے جاری ہونے والے پی ایس آئی ڈی کے ذریعے مقررہ فیس آن لائن یا موبائل بینکنگ کے ذریعے ادا کر سکے گا۔ ادائیگی کی تصدیق کے بعد فرد ڈاؤن لوڈ کرنے کی
سہولت دستیاب ہوگی۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی سرکاری ایپ کے مطابق صارفین زمین کے ریکارڈ، ملکیت کی تصدیق اور اراضی سے متعلق دیگر ڈیجیٹل خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل اراضی خدمات کا مقصد نظام کو شفاف، تیز اور شہری دوست بنانا ہے، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی زمین سے متعلق ریکارڈ اور خدمات تک آن لائن رسائی حاصل کر سکیں گے۔