اڈیالہ جیل میں قید غیر ملکی شہری دوران علاج دم توڑ گیا
غیر ملکی شہری کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 13 اکتوبر 2026 کو مقدمہ درج کیا تھا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 25 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید غیر ملکی شہری ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، اس کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہری کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 13 اکتوبر 2026 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار، 5 فوجی اہلکار جاں بحق
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام کو قیدی کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2025 میں بھی اڈیالہ جیل کا قیدی عمران اسماعیل دم توڑ گیا تھا۔ اسے طبیعت ناسازی کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عمران اسماعیل کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج تھا۔