عدالتی تعطیلات کا نیا شیڈول سامنے آگیا، نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے تحت ماتحت عدالتوں میں اب 25 دسمبر کی بجائے 28 دسمبر سے 4 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 28 دسمبر سے شروع ہوکر 9 جنوری تک جاری رہیں گی۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کی نقول تمام ماتحت عدالتوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔
نئے شیڈول کے مطابق ماتحت عدالتوں اور لاہور ہائیکورٹ میں تعطیلات کی مدت مختلف رکھی گئی ہے، جس کے باعث دونوں عدالتی نظاموں میں معمول کی کارروائی الگ الگ تاریخوں پر بحال ہوگی۔
عدالتی تعطیلات کے دوران معمول کے مقدمات کی سماعت متاثر ہوگی، تاہم ضروری نوعیت کے مقدمات اور فوری نوعیت کے معاملات سے متعلق عدالتی طریقہ کار نافذ العمل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کون ہیں؟
واضح رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کا اطلاق لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت عدالتی نظام پر ہوگا۔ وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخوں کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ اور عدالتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔