سرکاری ملازمین کیلئے ایک ساتھ 3 چھٹیاں

Pakistan December Holidays 2026
فائل فوٹو
Updated | Published November, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری سامنے آگئی، دسمبر میں مسلسل تین تعطیلات ملنے کا امکان ہے، جس کے باعث ملازمین کو طویل ویک اینڈ کی سہولت میسر آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے تحت 25 دسمبر بروز جمعہ قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل متوقع ہے۔ 25 دسمبر کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

کیلنڈر کے مطابق جمعہ 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ 26 دسمبر اور اتوار 27 دسمبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین کو جمعہ سے اتوار تک تین روز کی چھٹیوں کا موقع ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کیلئے بھی خصوصی تعطیل کا انتظام کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ہفتہ 26 دسمبر کو کرسمس کے اگلے روز مسیحی ملازمین کیلئے خصوصی چھٹی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے کے ساتھ کرسمس بھی منایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ دن قومی سطح پر اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنکی لگانے کی کوشش میں 35 پاکستانی نوجوان جان کی بازی ہار گئے

تاہم وفاقی حکومت یا کابینہ ڈویژن کی جانب سے 25 دسمبر کی تعطیل کے حوالے سے الگ باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا، حتمی اعلان نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.31 ▼ 0.19
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.07 ▲ 1.78
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.46 ▲ 2.17
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.23 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 376,324 ▲ 5,102
Gold 22K Per Tola 344,964 ▲ 4,677
Gold 21K Per Tola 329,284 ▲ 4,464
Gold 18K Per Tola 282,243 ▲ 3,827
Silver Per Tola 4,471 ▲ 90
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 319.00 ▼ 3.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں