اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں کو ایک دوسرے سے گفتگو کا موقع فراہم کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا دورانیہ تقریباً 40 منٹ رہا، تاہم اس دوران ہونے والی گفتگو کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں مختلف مقدمات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، ان کی ملاقاتوں اور جیل میں ہونے والی پیش رفت پر سیاسی حلقوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گہری نظر رہتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقاتوں کا معاملہ ماضی میں بھی خبروں کی زینت بنتا رہا ہے، جبکہ پارٹی رہنما اور اہل خانہ مختلف مواقع پر ملاقات کی اجازت سے متعلق اپنے مؤقف کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
تازہ ملاقات کے حوالے سے جیل انتظامیہ یا تحریک انصاف کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، فی الحال جیل ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق دونوں کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔