غزہ کے بے گھر خاندانوں کے لیے الخدمت کے ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم کا آغاز

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
غزہ میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں مجموعی طور پر 96 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 21 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ بے گھر فلسطینی خاندانوں کو موسم سرما کی سختیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

غزہ میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں مجموعی طور پر 96 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 26 ہزار خاندان مکمل جبکہ 70 ہزار خاندان جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ الخدمت کے امدادی پیکج کے تحت متاثرہ خاندانوں میں خیمے، ترپالیں، میٹرس، لحاف، گرم کپڑے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ بچوں میں دستانے، جوتے، جرابیں، گرم ٹوپیاں اور مفلر بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں شدید سردی، مسلسل بارشوں اور رہائشی سہولیات کی تباہی نے پہلے سے بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ خیموں اور عارضی رہائش گاہوں میں مقیم خاندانوں کو موسم کی سختیوں سے بچانا ایک بڑا انسانی چیلنج ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر الخدمت نے خصوصی ونٹر ریلیف مہم شروع کی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری امداد فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی نعیم الرحمان سے ملاقات

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ غزہ متاثرین کے لیے الخدمت کی امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں، جن پر اب تک مجموعی طور پر 10 ارب 51 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جبکہ 7,580 ٹن امدادی سامان بھی غزہ کے متاثرین کے لیے بھجوایا جا چکا ہے۔ الخدمت ہنگامی امداد کے ساتھ ساتھ متاثرہ فلسطینی خاندانوں کی تعلیم، صحت اور کفالت کے شعبوں میں بھی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر الخدمت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غزہ کے سنگین انسانی بحران میں الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ متاثرہ خاندانوں کی امداد، تعلیم، صحت اور بحالی کے لیے الخدمت کی کوششیں جاری رہیں گی اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد، تعاون اور عطیات کی بدولت الخدمت غزہ کے مظلوم اور متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے اور ان کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.15 ▼ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 302.90 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 361.61 ▼ 0.64
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.19 ▼ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 373,800 ▼ 13,973
Gold 22K Per Tola 342,650 ▼ 12,808
Gold 21K Per Tola 327,075 ▼ 12,226
Gold 18K Per Tola 280,350 ▼ 10,479
Silver Per Tola 4,411 ▼ 304
Platinum Per oz (USD) 1,337 ▼ 41.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں