نیٹلی بیکر پاکستان میں نئی امریکی سفیر نامزد

ناظم الامور نیٹلی بیکر
امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کیا/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published November, 10 2026 |
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیاہے جس کے بعد نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیےسینیٹ کو بھیج دی گئی ہے اور سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ سفیر مقرر ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ نیٹلی بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں بطور ناظم الاُمور اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ اس وقت پاکستان میں بطور امریکی ناظم الاُمور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ دوبارہ جنگ کا امکان انتہائی کم ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

نیٹلی بیکر اس سے قبل امریکی سفارتخانہ دوحہ، قطر میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی تعینات رہیں۔

نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی جب کہ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

نیٹلی بیکر امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017 کی مایہ ناز گریجویٹ ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.58 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.77 ▼ 1.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.05 ▼ 2.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.55 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.45 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,243 ▲ 8,362
Gold 22K Per Tola 393,473 ▲ 7,666
Gold 21K Per Tola 375,588 ▲ 7,317
Gold 18K Per Tola 321,932 ▲ 6,272
Silver Per Tola 5,540 ▲ 182
Platinum Per oz (USD) 1,578 ▲ 43.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 ▲ 51.39
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 ▲ 6.88
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں