اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں

پاکستانی معروف اداکارہ میرا
ایک سال تک شائستہ کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں بار بار ہسپتال میں داخل کیا جاتا رہا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 9 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کرگئیں۔

پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔

نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو بڑا عدالتی ریلیف

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔

میرا اور شائستہ کی ایک اور بہن اقصیٰ عباس، جو یورپ میں مقیم ہیں، نے بھی بتایا کہ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی تقریباً ایک سال تک شائستہ کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں بار بار ہسپتال میں داخل کیا جاتا رہا اور صحت میں بہتری پر گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.13 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.02 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 0.49
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.51 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,101 ▲ 155
Gold 22K Per Tola 386,926 ▲ 142
Gold 21K Per Tola 369,338 ▲ 135
Gold 18K Per Tola 316,575 ▲ 116
Silver Per Tola 5,388 ▲ 3
Platinum Per oz (USD) 1,535 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 415.00 ▲ 65.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 294.07 ▲ 52.64
ضرور پڑھیں