عمران خان کے کزن قاسم زمان اڈیالہ جیل سے رہا
قاسم زمان کے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کے حکم میں توسیع نہیں کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قاسم زمان کے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کے حکم میں توسیع نہیں کی گئی، جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔ انہیں 6 اکتوبر 2026 کو اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار کرکے 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حنیف عباسی کا ریلوے آمدن 160 ارب تک بڑھانے کا اعلان
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی سے متعلق بھی اہم پیشرفت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی طبی بنیادوں پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران رہائی کا امکان ہے۔
ادھر علیمہ خان کی رہائی سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔