پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ

Punjab School Monitoring System
فائل فوٹو
Updated | Published November, 4 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی مؤثر بنانے کیلئے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے نیا مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا، جس کے تحت سکولوں کے دورے اور کارکردگی کا ریکارڈ ڈیجیٹل طریقے سے مرتب کیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 2 نومبر سے تمام سرکاری، پیف اور پیما سکول نئے مانیٹرنگ نظام میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ پیف کے تحت آؤٹ سورس کیے گئے نجی سکولوں کی نگرانی بھی اسی ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔

نئے ضابطہ کار کے تحت ہر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (اے ای او) اپنے متعلقہ مرکز کے تمام سکولوں کی ماہانہ مانیٹرنگ کا پابند ہوگا، ہر سکول کا مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ دورہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق اے ای او کو ہر ورکنگ ڈے کم از کم ایک سکول کا وزٹ کرنا ہوگا، پہلے مانیٹرنگ راؤنڈ کی تکمیل کے بعد اضافی دفتری دنوں میں سکولوں کے دوبارہ دورے بھی کیے جائیں گے، جبکہ ضرورت کے مطابق ایک دن میں ایک سے زائد سکولوں کی نگرانی کی اجازت ہوگی۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ صرف مانیٹرنگ ایپ میں درج کیے گئے سکول وزٹس ہی قابل قبول ہوں گے، ایپ پر جمع ہونے والی رپورٹس کو ڈی ای ایز کی مانیٹرنگ کا مستند ریکارڈ تصور کیا جائے گا، جبکہ ایم ای ایز کی رپورٹس تھرڈ پارٹی تصدیق کے طور پر استعمال ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:1500 روپے کے پرائز بانڈ والوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ ڈیجیٹل ریکارڈ اور مقررہ اشاریوں کی بنیاد پر لیا جائے گا۔
نئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی ہوگی، جبکہ سی ای اوز ایجوکیشن کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.68 ▲ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.76 ▲ 0.08
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.33 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.50 ▲ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 406,440 ▲ 4,522
Gold 22K Per Tola 372,570 ▲ 4,145
Gold 21K Per Tola 355,635 ▲ 3,957
Gold 18K Per Tola 304,830 ▲ 3,392
Silver Per Tola 5,202 ▲ 107
Platinum Per oz (USD) 1,450 ▲ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں