1500 روپے کے پرائز بانڈ والوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان
تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سرکاری شیڈول کے مطابق پرائز بانڈ ڈرا نمبر 108 پیر 16 نومبر 2026 کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔
یہ رواں سال 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی چوتھی اور آخری قرعہ اندازی ہوگی، اس میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے جبکہ تیسرے انعام کے طور پر 18 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی کے نتائج سامنے آنے کے بعد شہری نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے پرائز بانڈ کے نمبرز چیک کرسکیں گے، ویب سائٹ پر کامیاب نمبرز کی مکمل فہرست بھی جاری کی جائے گی۔
نیشنل سیونگز کے مطابق قرعہ اندازی میں صرف وہی پرائز بانڈ شامل ہوسکیں گے جو مقررہ تاریخ سے کم از کم 60 روز پہلے جاری کیے گئے ہوں۔
انعام جیتنے والے افراد مقررہ کلیم فارم، اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کی نقل جمع کرا کر اپنی انعامی رقم وصول کرسکتے ہیں۔ انعامی رقم کا دعویٰ قرعہ اندازی کی تاریخ سے چھ سال کے اندر کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری
پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا، جس کی شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد مقرر ہے۔
شہری 16 نومبر کو قرعہ اندازی کے بعد نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکیں گے۔