پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں کمی سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے لیے ریلیف قرار دیا جارہا ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور دیگر شعبوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہ راست تعلق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل سے ہوتا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد شہری اب کم نرخوں پر پیٹرول اور ڈیزل خرید سکیں گے۔