مریم نواز کا طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

Maryam Nawaz Electric Bikes Scheme 2026
فائل فوٹو
Updated | Published October, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رواں سال صوبے کے طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف ساہیوال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں مختلف تعلیمی اداروں کے 1500 طلبہ میں ہونہار اسکالرشپس تقسیم کی گئیں، تقریب کے دوران ساہیوال کے 4700 طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس بھی فراہم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سفارش ہاری اور میرٹ جیت گیا ہے۔ حکومت نے طلبہ کی تعلیم اور ترقی کیلئے اپنے وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کسی بھی ہونہار طالب علم کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مستحق اور قابل طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لاسکیں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ رواں سال پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنا اور ان کیلئے تعلیمی اداروں تک رسائی آسان بنانا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اسکالرشپس، لیپ ٹاپس اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے اعلانات کو نوجوانوں کیلئے تعلیمی اور سفری سہولیات میں اضافے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

طلبہ میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کے طریقہ کار، درخواستوں کے آغاز اور اہلیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند طلبہ کو رہنمائی مل سکے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.70 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.32 ▲ 1.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.35 ▲ 2.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.14 ▼ 0.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,310 ▲ 108
Gold 22K Per Tola 396,284 ▲ 99
Gold 21K Per Tola 378,271 ▲ 95
Gold 18K Per Tola 324,232 ▲ 81
Silver Per Tola 6,144 ▼ 91
Platinum Per oz (USD) 1,664 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 1.20
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں