پشاور: سکول کی چھت گرنے سے ٹیچرز سمیت 33 بچے جاں بحق

پشاور
نجی سکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published October, 15 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے 2 خواتین ٹیچرز سمیت 33 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زیادہ زخمی بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ 8 سے زائد زخمی بچوں کو ابتدائی طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 نے ایمبولینسز کے ذریعے 40 سے زائد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے پہلے 6 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ مزید زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

 

بعد ازاں ہسپتال ذرائع نے چھت گرنے کے واقعے میں 33 ہلاکتوں کی تصدیق کردی، جن میں بچے اور 2 خواتین ٹیچرز شامل ہیں، جن کی شناخت 25 سالہ ثمرین اور 27 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق پہلے 17 بچوں کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صورت حال اور بچوں کی لاشیں دیکھ کر اسپتال کی انتظامیہ بھی غمزدہ ہے، جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں جب کہ ایک خاتون ٹیچر کو بھی مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک لاش اور 33 زخمی نصیراللہ بابر میموریل اسپتال لائے گئے۔

دیر کالونی اسکول گرنے کے واقعے میں جاں بحق ایک بچے کی لاش اور 33 زخمی بچوں کو نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے بعد واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بعد ازاں نصیر اللہ بابر اسپتال سے 33 بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے معصوم بچوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل و زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام سے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پشاور میں الخیر اسکول کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ پاک فوج کے جوان دیگر ریسکیو اور دیگر ریلیف اداروں کے ہمراہ شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ملبے میں دبے بچوں اور دیگر اسکول اسٹاف کو ریسکیو کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پاک فوج اور دیگر ریسیکو اداروں کے جوان ملبے میں دبے بچوں اور دیگر اسٹاف کو نکال کر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے کہا ہے کہ متاثرہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کی چھتیں خستہ بنائی گئی تھیں۔ اس افسوس ناک واقعے پر مقدمہ درج ہوگا۔

سی سی پی او کے مطابق اسکول تنگ گلیوں میں بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے ریسکیو میں بھی مشکلات پیش آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 110 بچے زیر تعلیم تھے۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.98 ▼ 1.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.20 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,201 ▼ 4,182
Gold 22K Per Tola 396,185 ▼ 3,834
Gold 21K Per Tola 378,176 ▼ 3,659
Gold 18K Per Tola 324,151 ▼ 3,137
Silver Per Tola 6,234 ▼ 109
Platinum Per oz (USD) 1,681 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں