پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل 'فتح ٹو' کا کامیاب تجربہ
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ میزائل دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو باآسانی ناکام بنا سکتا ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میزائل کی رینج میں اضافے سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی اور دور دراز اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ، خیبر پختونخوا میں ابھی پارٹ ٹو اور تھری باقی ہیں
اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور اعلیٰ تکنیکی مہارت کو سراہا۔
صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔