رحمان بابا ٹرین کو خوفناک حادثہ،5 افراد جاں بحق

رحمان بابا ایکسپریس
ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ شیر شاہ پل کے قریب پٹڑی سے اتر گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 13 2026 |
ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، پوری ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ چند کوچز الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ صبح تقریباً سوا 5 بجے پیش آیا جس کے بعد امدادی اداروں نے فوری کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد ٹرین میں سوار مسافر اپنا سامان لے کر پٹڑیوں کے کنارے بیٹھے دکھائی دیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ شیر شاہ پل کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

بعض ذرائع نے حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار تیز ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

ایک مسافر کے مطابق روہڑی کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے۔ اس بیان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور یہ بھی واضح نہیں کہ اس کا حادثے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی حادثے کی جگہ کا جائزہ لینے کے لیے روانہ ہوگئے۔ محمد حنیف عباسی حادثے کی جگہ پہنچ کر صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا خود جائزہ لیں گے۔

فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کو ٹرین حادثے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ٹرین آپریشن بذریعہ لودھراں، جہانیاں مکمل طور پر بحال ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.99 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.94 ▼ 1.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.80 ▼ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.73 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,617 ▼ 33
Gold 22K Per Tola 399,316 ▼ 30
Gold 21K Per Tola 381,165 ▼ 29
Gold 18K Per Tola 326,713 ▼ 25
Silver Per Tola 6,316 ▲ 7
Platinum Per oz (USD) 1,691 ▼ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 395.37 ▼ 2.93
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں