چارسدہ میں پی ٹی آئی رہنما اسد خان اغوا

Asad Khan Kidnapping
فائل فوٹو
Updated | Published October, 10 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد خان کو مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے اغوا کرلیا۔

ان کے بھائی حسن خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نقاب پوش افراد صبح سویرے گھر میں داخل ہوئے۔

حسن خان کے مطابق نامعلوم نقاب پوش افراد نے صبح سوا 5 بجے اسد خان کو ان کے گھر سے اغوا کیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، اسد خان کی موجودہ صورتحال اور مقام کے بارے میں بھی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نادیہ خٹک نے بھی واقعے سے متعلق اپنا بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسد خان کے گھر مہمان کے طور پر موجود تھیں، جہاں تقریباً 10 مسلح نقاب پوش افراد کمرے میں داخل ہوئے۔

نادیہ خٹک کے مطابق مسلح افراد نے ان سے ان کی چیزوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور بعدازاں انہیں کمرے سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا، سہیل آفریدی

انہوں نے بتایا کہ انہیں اسد خان کے ساتھ ایک گاڑی میں بٹھایا گیا، تاہم راستے میں گاڑی روک کر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.24 ▼ 0.41
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.61 ▲ 0.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.75 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,814 ▼ 6,070
Gold 22K Per Tola 391,246 ▼ 5,564
Gold 21K Per Tola 373,462 ▼ 5,311
Gold 18K Per Tola 320,111 ▼ 4,552
Silver Per Tola 6,209 ▼ 171
Platinum Per oz (USD) 1,635 ▼ 78.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 ▼ 0.66
Diesel HSD Per Litre 266.41 ▼ 5.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 ▲ 0.60
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں