سہیل آفریدی کی نااہلی کا کیس15 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا۔ عدالت نے اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: صحافیوں کے ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت سے متعلق درخواست بھی 15 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
بشریٰ بی بی کی درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ درخواست میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دی گئی سزا کی معطلی اور ضمانت سے متعلق استدعا کی گئی ہے۔
یوں 15 اکتوبر کو وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری سے متعلق کیس اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی و ضمانت کی درخواست اہم سماعتوں میں شامل ہوں گی۔