پاک فضائیہ کے طیاروں کے حوثیوں کے خلاف استعمال کی خبر جھوٹی قرار
وزارت اطلاعات کے مطابق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے طیاروں کا استعمال نہیں کیا گیا، جبکہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔
وزارت نے عالمی میڈیا پر زور دیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے ممکنہ استعمال یا تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اگر کسی مرحلے پر پاکستانی افواج کی مزید تعیناتی یا کسی فوجی کارروائی کی ضرورت پیش آئی تو اس حوالے سے تفصیلات متعلقہ حکام خود فراہم کریں گے۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠 ▪️ NYT above referred story attributing employment of PAF aircraft against Houthis is fake and fabricated. International Media houses are again asked to avoid speculative reporting with regards to employment of Pakistan's Military Forces under Makkah Joint Defence Agreement. ▪️ Details of any employment, if necessary will be given by concerned authorities. 𝐓𝐫𝐮𝐭𝐡 𝐏𝐫𝐞𝐯𝐚𝐢𝐥𝐬 𝐨𝐯𝐞𝐫 𝐅𝐚𝐥𝐬𝐞𝐡𝐨𝐨𝐝
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 8, 2026
واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فضائیہ کے طیارے سعودی عرب سے یمن میں حوثی اہداف کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیے جارہے ہیں۔
تاہم وزارت اطلاعات نے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے حوثی اہداف کے خلاف استعمال سے متعلق اس دعوے کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔
وزارت کی وضاحت کے بعد پاکستانی طیاروں کی حوثیوں کے خلاف کارروائی میں شرکت کے دعوے کو فی الحال مصدقہ خبر کے طور پر بیان نہیں کیا جاسکتا۔