لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 8 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت آج لاہور بھر میں خصوصی جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا۔

سٹی ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر کی ہدایت پر ہونے والی خصوصی مہم کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روک کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے شہر کے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق لاہور کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، جہاں موٹرسائیکل سواروں کی چیکنگ کی جائے گی۔ بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان سے فیول سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ شہریوں سے سفر کے دوران ہیلمٹ لازمی پہننے کی اپیل کی گئی ہے۔

سٹی ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے خلاف کارروائی کا مقصد صرف چالان یا سرکاری ریونیو حاصل کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔

انہوں نے موٹرسائیکل سواروں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کارروائی یا چالان کے خوف سے نہیں بلکہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے ہر سفر کے دوران معیاری ہیلمٹ ضرور پہنیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ کا استعمال معمولی احتیاط نظر آتا ہے، تاہم حادثے کی صورت میں یہ جان بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.00 ▲ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.12 ▼ 1.74
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.93 ▼ 1.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,499 ▼ 859
Gold 22K Per Tola 393,708 ▼ 788
Gold 21K Per Tola 375,812 ▼ 752
Gold 18K Per Tola 322,124 ▼ 644
Silver Per Tola 6,328 ▲ 17
Platinum Per oz (USD) 1,720 ▲ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 396.65 ▲ 3.01
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں