حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published October, 5 2026 |
سوات(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھائی اور کسی ایک تجویز پر بھی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

سوات میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی ملاقات اور دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ بیانیے پر بھی بات کی گئی، تاہم حکومت کی جانب سے ان تجاویز پر پیش رفت نہیں کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات جنگوں میں بھی ہوتے ہیں، اگر حکومت مذاکرات میں مخلص ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن حکومت نے تعاون نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکا نہیں، ہم پرامن ہیں اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، تاہم دہشت گردی کا خاتمہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے ذریعے ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

انہوں نے وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی مداخلت کے باعث صوبے میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جب چیف سیکریٹری اور آئی جی کسی اور کے احکامات پر عمل کریں گے تو صوبے میں امن کیسے قائم ہوگا؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبے کے ڈپٹی کمشنرز بھی کسی اور کے کہنے پر دفعہ 144 نافذ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج صوبے میں پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان اسمبلی غائب ہیں، اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو 2 کروڑ ووٹ ملے لیکن مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ ان کے مطابق 76 ایم این ایز، 25 سینیٹرز اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے 197 ایم پی ایز بائیکاٹ کریں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں