احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

7 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ/فائل فوٹو
7 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ/فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر وکیل رہنما احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا، جس میں ان سے مبینہ الزامات پر 7 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں احسن بھون نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی قانون کی ڈگری بالکل اصل اور باقاعدہ ہے۔

نوٹس کے مطابق احسن بھون نے مارچ 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے رول نمبر 828 کے تحت بیچلر آف لاز(ایل ایل بی) کی ڈگری حاصل کی تھی اور اصل ڈگری ان کے پاس موجود ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن بھون کی تعلیمی قابلیت کی پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے حال ہی میں باضابطہ تصدیق بھی کی گئی۔ یہ تصدیق پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں ان کی امیدواری کے سلسلے میں دیگر امیدواروں کی اسناد کی جانچ کے لیے مقررہ پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی جیل میں سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

نوٹس کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے موصولہ مراسلے کی روشنی میں پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے سرکاری ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد احسن بھون کی تعلیمی اسناد کو تصدیق شدہ قرار دیا۔ یہ تصدیق 21 جنوری 2026 کو کی گئی تھی۔

احسن بھون کے مطابق ان کے کلاس اور بیچ میں شامل متعدد افراد اس وقت ججز یا سابق ججز ہیں، جبکہ کئی سینئر وکلا بھی اسی بیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف سول اور فوجداری قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں