گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیوں کی رہائی کیلئے حکومت کو 72 گھنٹے کی مہلت
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے لوڈڈ اور خالی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے اسلام آباد انتظامیہ سے روکے گئے کنٹینرز اور گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی و پنجاب حکومت کو 72 گھنٹے کی مہلت دے دی ہے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے اسلام آباد انتظامیہ سے روکی ہوئی 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی گاڑیوں کو فوری طور پر ریلیز کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز اور دیگر گاڑیوں کو بلا تاخیر واپس کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو لوڈڈ گاڑیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں خاص سہولت کے بغیر چلنے والے شادی ہالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ملک شہزاد اعوان کے مطابق مقررہ مدت کے دوران تمام روکی گئیں گاڑیاں ریلیز نہ کی گئی تو ٹرانسپورٹرز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اتحاد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے تاکہ مال برادری کا نظام متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔