سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر
فائل فوٹو
Updated | Published September, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں عہدے سے ہٹانے سے متعلق کوئی پیغام یا ہدایت نہیں دی۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پی ٹی آئی بھی ان کی بھرپور حمایت کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ملک کے حالات مزید خراب کرنے کا وقت نہیں، بلکہ تمام سیاسی قوتوں کو صورتحال بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کے گھر پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
بیرسٹر گوہر کے بیان کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت اور پارٹی میں ان کی پوزیشن کے حوالے سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں پر بھی وضاحت سامنے آگئی ہے۔