لرنر پرمٹ پر ڈرائیونگ کی اجازت نہیں، ٹریفک پولیس

Lahore traffic police
فائل فوٹو
Updated | Published September, 27 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے آج اور کل شہر بھر میں کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ کا اعلان کردیا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے چالان کے ساتھ ان کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کی جائے گی، تاہم کم عمر موٹرسائیکل سوار کی جانب سے جووینائل پرمٹ پیش کرنے کی صورت میں موٹرسائیکل چھوڑ دی جائے گی۔

حکام کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر پہلے مرحلے میں چالان کیا جائے گا، جبکہ بار بار قانون توڑنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند کردی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز کم عمر افراد کے موٹرسائیکل، گاڑی اور رکشہ لے کر سڑکوں پر آنے کے واقعات کے پیش نظر کارروائی کی جائے گی، موٹرسائیکل پر تین افراد کے سوار ہونے پر بھی ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کے گھر پہنچ گئے

دوسری جانب لائسنس دفاتر کے باہر بھی خصوصی ہولڈ اپ کیا جائے گا، جہاں شہریوں کو موٹرسائیکل کا لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں