سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کے گھر پہنچ گئے
ترجمان علی امین گنڈاپور فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے ایجنڈے اور زیر بحث معاملات کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
فراز مغل نے بتایا کہ سہیل آفریدی کچھ دیر بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ملاقات کے حوالے سے اہم امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں اہم مرحلے میں ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ روز وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش بھی کی تھی اور کہا تھا کہ معاملات باہمی مفاہمت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کی طرف 27 ستمبر کو کیے جانے والے لانگ مارچ کو 4 اکتوبر تک مؤخر کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جی ٹی روڈ اور موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر
اس تناظر میں سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کو پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ملاقات کے نتائج کے بارے میں حتمی معلومات پریس کانفرنس کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔