جی ٹی روڈ اور موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر
قومی شاہراہوں اور موٹروے پولیس سے متعلق تازہ اطلاعات کے مطابق اہم شاہراہوں کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹروے ایم ون پر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے مختلف مقامات پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں۔ موٹروے پر موجود ریت کی بوریاں، لوہے کی شیٹیں اور کنٹینرز بھی ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کی جانب سے اہم شاہراہوں کو کھولنے کا عمل ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب کیے جانے والے احتجاج اور لانگ مارچ کو مؤخر کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخ 4 اکتوبر مقرر کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ون سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کے بعد اسے بھی مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ شہریوں کو سفر کے دوران موٹروے پولیس کی تازہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کا نئے طریقے کا اعلان
واضح رہے کہ 27 ستمبر کے متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی متعدد اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات کے تحت رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ ایم ون، ایم چودہ اور جی ٹی روڈ کے مختلف حصوں پر ٹریفک محدود یا بند کی گئی تھی۔
اب رکاوٹیں ہٹانے کے بعد شہریوں کیلئے اہم سفری راستوں کی بحالی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔