خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کا نئے طریقے کا اعلان

women CNIC registration
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 27 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کیلئے شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے سے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا۔

اس سہولت کے تحت مخصوص شرائط پوری کرنے والی خواتین کو برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

نادرا کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی ایسی خواتین جن کے پاس برتھ سرٹیفکیٹ موجود نہیں، وہ مقررہ مدت کے دوران شناختی کارڈ کیلئے درخواست دے سکیں گی، شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کی بنیاد پر شناختی کارڈ بنوا سکیں گی۔

حکام کے مطابق شادی شدہ خاتون کی درخواست کیلئے اس کے شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد شناختی دستاویزات کے حصول کے عمل کو آسان بنانا اور خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔

نادرا کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کیلئے بھی مخصوص شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ ایسی درخواست گزار خواتین کے پاس والدین، بہن یا بھائی میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

غیر شادی شدہ خاتون کی شناخت کی تصدیق کیلئے والدین یا بہن بھائی میں سے متعلقہ فرد کا بائیومیٹرک تصدیق کیلئے ساتھ موجود ہونا بھی ضروری ہوگا۔

نادرا کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ خصوصی سہولت محدود مدت کیلئے دستیاب ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران متعلقہ نادرا مرکز سے رجوع کرکے ضروری دستاویزات اور بائیومیٹرک تصدیق کے تقاضے پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین کیلئے اہم خبر

واضح رہے کہ اس سہولت کے ذریعے خواتین کیلئے شناختی کارڈ کے حصول کا عمل مزید آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں