پاک افغان سرحد پرسکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزارت اطلاعات کے مطابق حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد خیبرپختونخوا اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے اور تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزارت اطلاعات سے جاری بیان کے مطابق افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کی گئیں، خودکش بمباروں کے تربیتی مرکز سمیت دہشتگردوں کے 3ٹھکانے درست نشانہ بناکرتباہ کردیئے گئے۔

بیان کے مطابق سرحدی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 28 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کے مراکز میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی بھی وقت ہے بند گلی میں نہ جائیں: محسن نقوی کا پی ٹی آئی کو مشورہ

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں دہشتگردحملوں کے بعد کوہاٹ اورہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ خطےمیں امن واستحکام کے قیام کیلئے کوششیں کی ہیں، دہشتگردی کاخطرہ افغانستان سے پاکستان کی جانب آرہاہے، دہشتگردوں کے مراکز کوکارروائیوں میں درست طور پر نشانہ بنایاگیا، کارروائیوں کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیارکی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق دہشتگردی کیخلاف آپریشن غضب للحق پوری رفتار سے جاری رہےگا، غیرملکی معاونت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں