محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کر دی

Pakistan Weather Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی پہاڑی علاقوں میں سہ پہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور موسم گرم و مرطوب رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، ہرنائی، ژوب، شیرانی اور خضدار میں ہلکی بارش جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پشاور میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ اور مہمند میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے

دی، سوات، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ خیبر، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں